اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں نیب کورٹ کی سزا کے خلاف دائر درخواستوں اور نیب کی جانب سے سابق وزیرا عظم کی سزا میں اضافے کے لیے مقدمات کی سماعت کے لیے دو بنچ تشکیل دے دئیے گئے ہیں .چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویثرن بنچ سابق وزیر اعظم میاںمحمد نواز شریف کی جانب سے دائر دو مختلف درخواستوں کی سماعت کرے گا .میاں نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں نیب کورٹ کی جانب سے انہیں سنائی گئی سات سال سزاو جرمانے کی معطلی کی درخواست کی گئی ہے جبکہ دوسرے مقدمے میں میاں نواز شریف نے اپنی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کررکھی ہے .عدالت عالیہ کا ڈویژن بنچ پیر 21جنوری سے ان دونوں درخواستوں کی سماعت کرے گا .علاوہ ازیں اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل نیب کی سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کو خصوصی عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی سزا کو بڑھانے کی اپیل کی سماعت کرے گا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024