پنجاب حکومت ق لیگ کے تحفظات دور کرنے میں ناکام رہی، وزیر معدنیات کے استعفے کا معاملہ حل ہوا ہے نہ اتحادی مانے، معاملے کو وزیر اعظم کے پاس لے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، پرویز الہی کو منانے میں ناکام رہے۔ پرویزالہی نے شکوہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اتحاد کے جو معاملات طے ہوئے ان پر تاحال عمل نہیں ہوا، مرکز اور پنجاب میں 2، 2 وزارتیں طے ہوئی تھیں، جو معاہدے ہوتے ہیں ان پر عمل ہونا چاہیے۔ جس پر عثمان بزدار نے جواب دیا کہ یہ تو میرے علم میں ہی نہیں تھا، وزیراعظم سے بات کرونگا۔سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے عثمان بزدار سے کہا آپ کے والد سے میرے ذاتی تعلقات تھے، لیکن پھر بھی معاملات صحیح طرح نہیں چل رہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پوسٹنگ ٹرانسفر اور انتظامی کام فوری ہوں گے۔ پرویز الہی نے جواب دیا پوسٹنگ ٹرانسفر کوئی ایشو نہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024