ترجمان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا فیس بک اور ٹوئٹر پر کسی قسم کا کوئی اکاونٹ موجود نہیں، ان کے نام سوشل میڈیا پر بنائے گئے اکاونٹس جعلی ہیں۔ ہفتہ کو ترجمان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے سوشل میڈیا اکا ﺅ نٹس کے حوالے سے وضاحت جاری کر تے ہوئے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا فیس بک اور ٹوئٹر پر کسی قسم کا کوئی اکاونٹ موجود نہیں، چیف جسٹس آ صف سعید خان کھوسہ کے نام سوشل میڈیا پر بنائے گئے اکاونٹس جعلی ہیں۔سپریم کورٹ نے جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس بنانے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایات جاری کردی اور ایف آ ئی اے اور پی ٹی اے کو قانون کے مطابق کاروائی اور سوشل میڈیا سے تمام جعلی اکانٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024