وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے ملاوٹ مافیا کی سرکوبی ضروری ہے،ملاوٹ مافیا کوانسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، حفظان صحت کے مطابق خوراک مہیا کرنا ریاست کی ذمے داری ہے، حکومت پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہرممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔تفصیلات کے مطابق لاہورمیں وزیراعلی پنجاب سے وزیرخوراک سمیع اللہ اورڈی جی پنجا ب فوڈ اتھارٹی نے ملاقات کی۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی رپورٹ کی تعریف کرتے ہوئے ملاوٹ مافیا اورغیرمعیاری اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم تیزکرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف اتھارٹی نے موثراقدامات کیے ہیں، حفظان صحت کے مطابق خوراک مہیا کرنا ریاست کی ذمے داری ہے۔سردارعثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب فوڈاتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا امتیازکارروائی جاری رکھے، ملاوٹ مافیا کو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے ملاوٹ مافیا کی سرکوبی ضروری ہے، حکومت پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہرممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024