زمینوں پر قبضہ کرنے کے معاملے میں لاہور کی عدالت نے کھوکھر برادران کی ضمانت میں30 جنوری تک توسیع کر دی۔ ہفتہ کو کھوکھر برادران درخواست ضمانت کی توسیع کے لیے لاہور کی سیشن کورٹ پیش ہوئے جہاںایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے دونوں بھائیوں افضل کھوکھر اور سیف کھوکھر کی ضمانت میں 30 جنوری تک توسیع کر دی۔عدالت نے شفیع کھوکھر کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مدعی پولیس انویسٹی گیشن جوائن نہیں کر رہا،ملزمان پر زمینوں پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024