راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چو ہدریاں کے ایک گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چو ہدریاںمیں واقع چکلالہ سکیم تھری میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کو صبح سوا 6 بجے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فوراً موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کے ساتھ امدادی کارروائیوں کاآغاز کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ گیس دھماکے سے لگنے والی آگ بجھادی گئی جب کہ کولنگ اور سرچنگ کا عمل جاری ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو ڈ سرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل راولپنڈی منتقل کردیاگیا ، حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں 55سالہ شبنم کیانی ، 40سالہ حمیرا نشاط اور ایک 13سالہ لڑکا فہد سلطان کیانی شامل ہے مرنیوالوں کا تعلق گوجر خان کے گائوں سکھو سے ہے ۔پولیس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شبنم کیانی آرمی پبلک اسکول میں ٹیچر ہے اور ان کا بھتیجا فہد کیانی اے پی ایس میں طالبعلم تھا۔پولیس کے مطابق مقامی پولیس کے مطابق فلیٹ میں صرف تین افراد تھے اورگیس لوڈ شیڈنگ کے باعث چولہے کا والو کھلا چھوڑ کر سو گئے تھے، گھر والوں نے صبح ناشتہ بنانے کے لیے آگ جلائی تو دھماکہ ہوگیا ۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں ایک ہفتے کے دوران گیس لیکیج کے باعث گھر میں آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل 13 جنوری کو بھی گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ جب کہ راولپنڈی ہی کے علاقے سکستھ روڈ پر ہی چار روز قبل شادی کے گھر میں آتشزدگی کے باعث دلہن سمیت 5 خواتین جھلس کر جاں بحق ہوگئی تھیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024