کراچی فش ہاربر اتھارٹی اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام
کراچی ( و قا ئع نگار)کراچی فش ہا ر بر اتھا رٹی اپنے اہداف حا صل میں بر ی طرح نا کا م ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شانے اتھا رٹی کوفعال رکھنے اور اپنے وسائل بڑھا نے کے لئے جامع پلان تیا ر کر نے کاحکم دیدیا ۔ فش ہا ربر اتھا رٹی کو ما لی بحران کی وجہ سے ملا زمین کی تنخوا ہیں ادا کر نے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ فش ہا ربر اتھا رٹی نے فشر مین کو آپر یٹو سو سائٹی سے مچھلیو ں کی نیلا می پر سا ڑھے 6 فیصد کلیکشن میں اپنے طے شدہ حصے کی ادائیگی کا مطا لبہ کردیا ہے لیکن کتنے بر س یہ ادائیگیا ں نہیں کی گئیں اور فش ہا ر بر اتھا رٹی کے متعلقہ حکا م کی نا اہلی کے باعث یہ تفصیلات بھی وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے پیش نہیں کی جا سکیں کہ نیلا می سے حا صل ہونے والی آمدنی میں طے شدہ ڈھا ئی فیصد کے لگ بھگ حصے کے مطابق فش ہا ربر اتھا رٹی کی رقم کتنی بنتی ہے جو فشر مین کو آپر یٹو سو سائٹی پر واجب الا دا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ فشر یز کے اعلیٰ حکا م نے بھی پر اسرار خا موشی اختیارکر رکھی ہے ما ضی میں اسے وفاقی اور صو بائی حکو متوں کا تنا زعہ قرار دیا جا تا تھا لیکن سر کاری ذرائع کے مطابق یہ خا لصتاًصوبائی معا ملہ ہے اس میں با اثر اور طا قتور شخصیات کے مفادات کی وجہ سے سر کاری افسران نے خا مو شی اختیار کر رکھی ہے جس کا نقصان ما ہی گیروں اور فش ہا ر بر اتھا ر ٹی کو پہنچ رہا ہے ۔