سندھ کی شناخت صوفی ازم، رواداری اور مہمان نوازی ہے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
کرا چی (نیوز رپورٹر)وزیراعلی سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل کے زیراہتمام تصویری نمائش کا انعقاد ہمارے شہر اور صوبے کا مثبت امیج کو سامنے لایا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج آرٹس کونسل میں اسکول آف آرٹ کے فارغ التحصیل طلبا و طالبات کے امتحانات کے آخری دن تصویری نمائش میں بحیثیت مہما ن خصو صی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی شناخت صوفی ازم ،رواداری اور مہمان نوازی ہے آرٹس کونسل پاکستان نے شہر کی رونقوں کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے اس تصویر نمائش کے انعقاد پر آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ اسکول آف آرٹ کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گی تاکہ یہ فنکار پریشانیوں سے بالاتر ہو کر اپنے فن کی حتیٰ المقدر خدمات کر سکیں تاکہ ہمارے شہر کراچی اور صوبہ سندھ کا نا م مثبت معنوں میں دنیا کے سامنے لایا جاسکے۔مشیر اطلاعات نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرعون کے لئے اللہ نے ایک مو سیٰ پیدا کیا ہے موجودہ حکومت کے اقدا ما ت فر عو نی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ہمارے دلوں کے شہزادے ہیں ان کی محبت کو عوام کے دلوں سے ختم نہیں کیا جا سکتا وہ ہمارے بادشاہ ہیں تو تحریک انصاف کو کیوں برا لگتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی این جی اسٹیشن پر گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے سی این جی ڈلوانا تحریک انصاف کے رہنماؤں کا فوٹو سیشن ہے ۔یو ٹر ن لینا ان کا شیوہ بن چکا ہے۔