آغا خان اسپتال تجارتی بنیادوں پر چلانے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت
کراچی (ہیلتھ رپورٹر)آغا خان اسپتال کو تجارتی بنیادوں پر چلانے کے خلاف درخواست کی سماعت۔یہ شہر کا سب سے مہنگا اسپتال ہے۔درخواست گزار کا موقف۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آغا خان اسپتال کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔جس میں جسٹس محمد علی مظہرنے اسپتال کے وکیل سے دریافت کیا کہ آپ کو چیریٹی کیلئے زمین دی گئی کیا وہاں مفت علاج ہورہا ہے ؟ وکیل نے کہاجواب کیلئے تین ہفتے کی مہلت دے دیں، جس پر جج نے کہاآپ بار بار مہلت لے کر چلے جاتے ہیں بتائیں آپ کا اسپتال رفاعی ادارہ ہے یا نہیں ؟آپ کے معاہدے میں لکھا ہے منافع بخش کاروبار نہیں کریں گے۔عدالت نے ایڈمنسٹریٹر آغا خان اسپتال اور ڈی سی ایسٹ کو بھی نوٹس جاری کردیئے ۔فریقین کو 31 جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم۔درخواست گزار در محمد شاہ ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا ہے کہ آغا خان اسپتال کو رفاعی ادارہ قائم کرنے کیلئے حکومت نے زمین دی تھی ،اسپتال نے غریب اور مستحق مریضوں کا مفت علاج کرنے کے بجا? کاروبار شروع کردیا،آغاخان اسپتال انتہائی مہنگے داموں علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔اسپتال انتظامیہ ہر غریب کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کی پابند ہے ، اسپتال کو تجارتی بنیادوں پر چلانا شرائط کی خلاف ورزی ہے ،آغا خان اسپتال کا 1985 سے2017تک کا مکمل ریکارڈ طلب کیا جائے ۔ آغا خان اسپتال کے خلاف کارروائی کی جائے۔