پیپلز پا رٹی خواتین کو با اختیا ر بنا نے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، شہلا ر ضا
کرا چی (نیوزرپورٹر) غربت میں کمی کے اقدامات کے پروگرام کے پانچ رکنی وفد ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد یوسف کی قیادت میں صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں سید گوہر علی شاہ جنرل مینیجر، اعجاز علی خواجہ صوبائی کوارڈینیٹر، ڈاکٹر مصباح صحت اسپیشلسٹ اور مسرت رانی ایم این سی ایچ اسپیشلسٹ شامل تھے۔وفد کچھ دیر صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا کے ساتھ رہا اور خواتین کو بااختیار بنانے ،صحت و قانون سے متعلق آگاہی ،لڑکیوں کی چھوٹی عمر کی شادی کو روکنے کے حوالے سے قانون سازی پر عملدرآمد، گھریلو تشدد و دیگر زیادتیوں کے خلاف بھرپور طور پر آگاہی پروگرام کے حوالے سے بات چیت کی۔صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے نچلی سطح پر ان کے دروازوں پر جا کر آگا ہی کے پروگرامو ں پر عمل درآمد کر رہی ہے۔اس سلسلے میں مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ کئی مثبت پروگرام کمیونٹی سطح پر منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کمیونٹی کی شرکت کو یقینی بناکر پروگرام کے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ محکمے میں خواتین کے معاملات کی فوری داد رسی، انصاف و ریلیف فراہم کرنے کے لیے 1094 کو فعال بنا دیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔15 مزید اضلا ع میں خواتین کے معاملات کے حل کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر وایس پی کے ذریعے انہیں صحت اور قانونیمعا ملا ت کی امداد فراہم کی جائے گی۔