کیپری سینما کے قریب ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر) سی ٹی ڈی پولیس نے بنی بخش کے علاقے میں کیپری سینما کے قریب کارروائی کرکے ایک ٹارگٹ کلر کوگرفتار کرلیا سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ملزم غیاث احمدعرف مناکا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اوروہ محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر سمیت سیاس مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں اس کے قبضے سے اسلحہ اورہینڈ گرینڈ برآمدہوا جبکہ گرفتار ی کے بعد اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔