مرزا اشتیاق بیگ کی کوٹ لکھپت جیل لاہور میں میاں نواز شریف سے ملاقات
کراچی( نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے صدر مرزا اشتیاق بیگ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات انہوں نے نواز شریف کے حوصلے بلند پائے۔ اشتیاق بیگ نے نواز شریف کو اپنے حالیہ کالمز بھی پیش کئے جس پر نواز شریف نے بتایا کہ وہ اُن کے کالم باقاعدگی سے پڑھتے اور پسند کرتے ہیں۔ اس موقع پر اشتیاق بیگ نے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے بھی ملاقات کی اور اُنہیں کراچی آنے کی دعوت دی۔