نجی ٹی وی چینل کے اینکرز پرسنز کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
کراچی (نوائے وقت نیوز)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے جے ایس بینک اور جے ایس گروپ کی ساکھ مجروح کرنے کے خلاف نجی ٹی وی چینل کے اینکرز ثروت سلیم ،رئوف کلاسرا،عامر متین ،عبدالمالک اورسہیل بھٹی کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔جے ایس بینک کی جانب سے فاضل عدالت میں تحریری شکایت جمع کرائی جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ ان افراد نے ایک شازش کے تحت نجی ٹی وی کے پروگرام میں اچھی شہرت کے حامل جے ایس بینک کا نام استعمال کرتے ہوئے من گھڑت ریمارکس دئیے اس پروگرام کے نشر ہونے سے جے ایس بینک اور جے ایس گروپ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاگیا۔