نارتھ کر اچی میں آراو واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتا ح
کراچی(نیوز رپورٹر) الخدمت کے تحت نارتھ کراچی سیکٹر 5C3 میں39ویں آراو واٹر فلٹریشن کا افتتاح کردیا گیا ۔جمعہ کی سہ پہر پلانٹ کا افتتاح امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کیا ۔افتتاحی تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرراشد قریشی ،ڈائریکٹر کلین واٹر پروجیکٹ قاضی سید صدرالدین ،الخدمت کے ذمہ داران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کراچی میں پانی کا بحران ہے ۔آلودہ پانی انسانی شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن چکا ہے ۔الخدمت شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے ،شہر بھر میں پہلے 38پلانٹ قائم تھے ،اس پلانٹ کے افتتاح کے ساتھ یہ تعداد 39 ہو گئی ہے ۔