عبد الرحیم کو بازیاب کرایا جائے:حافظ نعیم الرحمن
کراچی (نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی بلال کالونی کے رہائشی نوجوان عبد الرحیم کو رات کے اندھیرے میں گھر سے گرفتار کرکے لا پتا کر دینا انتہائی افسوسناک ، تشویشناک اورانسانی حقوق، آئین و قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔حکومت عبد الرحیم اور اس جیسے تمام لاپتا افراد کو فی الفور رہا کرے اور عام شہریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کا سلسلہ بند کیا جائے۔یہ بات انہوں نے عبد الرحیم کے اہلِ خانہ سے ملاقات میں کہی۔