حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں اقتصادی شرح نمو 5.8 فیصد تک بڑھانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے
اسلام آباد (اے پی پی) موجودہ حکومت نے آئندہ 12 ویں پانچ سالہ پلان میں ایک کروڑ نوکریوں سمیت اقتصادی شرح نمو 5.8 فیصد تک بڑھانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے مطابق 12 ویں پانچ سالہ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ پانچ سالہ منصوبہ میں اقتصادی و سماجی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ بارہویں پانچ سالہ منصوبے کا بنیادی مقصد پانچ سال کے دوران ایک کروڑ ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ حکومت نے آئندہ پانچ سالہ پلان میں ترقی کی اوسط شرح 5.8 فیصد رکھی ہے۔