الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال تاج باغ میں فری آئی کیمپ
لاہور (پ ر) الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال کی (سیکنڈ برانچ) تاج باغ نزد بیت النور مسجد ایک روزہ 460 واں فری آئی کیمپ مورخہ 20.1.2019 بروز اتوار صبح 9 بجے تا دوپہر 2 بجے تک فری آئی کیمپ کا افتتاح کیا جائے۔ جس میں فری آئی چیک اپ فری ادویات، فری نظر کی عینکیں اور مستحق افراد کے سفید موتیا کے فری آپریشن لینز کے ساتھ کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اس سیکنڈ برانچ میں ڈیلی آئی آئوٹ ڈور صبح 8 بجے تا 2 بجے دوپہر تک جاری رہا کرے گا جبکہ آج ہی 461 واں کیمپ سوڈیوال کالونی ملتان روڈ میں ہو گا۔