یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں میڈیکل جرنلزم کے موضوع پر قومی کانفرنس شروع
لاہور(نیوزرپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں جمعہ کے روز میڈیکل جرنلزم میں تین روزہ قومی کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ کانفرنس کے پہلے روز مختلف موضوعات پر 4ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا انعقاد پاکستان ایسوی ایشن آف میڈیکل ایڈیٹرز، ایسٹرن میڈیٹرینین ایسوی ایشن آف میڈیکل ایڈیٹرز، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لا ہور اور عذرا ناہید میڈیکل کالج لاہور کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔جمعہ کے روز ہونے والی میں پہلی ورکشاپ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں میڈیکل رائٹنگ کے موضوع پر کروائی گئی جس کے سہولت کار شوکت علی جاوید تھے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پیئیر ریویوکے موضوع پر جمشید اختر نے ورکشاپ کروائی جبکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں اختر شیریں اور محمد عرفان نے پبلی کیشنز ایتھکس پر ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ عذرا ناہید میڈیکل کالج لاہور میں پروپوزل رائٹنگ پر ورکشاپ کے سہولت کار انور صدیقی تھے۔