شہباز شریف سے شیخ ارسلان حفیظ حاجی پرویز اور منصور بیگ کی ملاقات
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے رہنماؤں شیخ ارسلان حفیظ‘ حاجی پرویز اور منصور بیگ نے جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں الگ الگ ملاقاتیں کیں ان سے ملکی سیاسی صورت حال اور جماعتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔