سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر خالد محمود کو تبدیل کردیا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر خالد محمود کو تبدیل کردیا گیا انہیں فوری طور پر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ لاہور رپورٹ کرنے کی ہدائت کی گئی ہے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ان کا یہ تبادلہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کہوٹہ کے اچانک دورے کے موقع پر مریضوں اور لواحقین کی جانب سے ہسپتال میں ادویات اور دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کے بعد عمل میں لایا گیا ہے ۔