ویلنٹائن ڈے پر پابندی عائد کی جائے
مکرمی! دیگر عالمی ایام کی طرح ہر سال 14 فروری کو منایا جانیوالا انٹرنیشنل ویلنٹائن ڈے (عالمی یومِ محبت) گزشتہ کئی برسوں سے وطن عزیز میں بھی بڑی دھوم دھام اور پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جانے لگا ہے۔ اس دن جو حرکات ہوتی ہیں وہ ہماری دینی اور قومی روایات کے خلاف ہیں۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور اس پر جتنا بھی اظہارِ افسوس کیا جائیکم ہے۔ ایک اسلامی ، دینی اور پاکستانی معاشرے میں ایسے غیر شرعی تہواروں اورایام منانے کی قطعی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ میری حکومتِ پاکستان کے ارباب اختیار و اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ وہ فوری طورپر اورہنگامی بنیادوں پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کریں۔میری وطن عزیزکے تمام نوجوانوں سے بھی پُرزور اپیل ہے کہ وہ جہاں تک ممکن ہو سکے اپنے آپ کو دینی اور تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رکھیں اور اپنے آپ کواس غیر شرعی یلغارسے دور رکھیں۔ (شہزاد احمد شیخ مین لاہور کینٹ)