روس میں نویں گریڈ کے طالب علم نے ایک سکول میں گھس کرکلہاڑی سے حملہ کرکے ایک ٹیچراور پانچ طلبا کوزخمی کردیا
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کے شہراولان اودے میں ایک نوجوان طالب علم نے سکول میں گھس کرکلہاڑی کے وارکرکے ایک ٹیچراورپانچ طلبا کوزخمی کردیا۔زخمی ہونے والے طلبا اورٹیچرکوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق نویں گریڈ کے طالب علم نے ساتویں گریڈ کے طلبا پرحملہ کیا۔طلبا کوزخمی کرنے کے بعد خود کشی کرنے کی کوشش پرپولیس نے حملہ آورکوگرفتارکرکے ہسپتال منتقل کردیا۔چند روزقبل بھی روس کے شہرپرم میں منہ پرماسک پہنے دوحملہ آوروں نے سکول میں گھس کرچاقو کے وارکرکے پندرہ افراد کوزخمی کردیا گیا.