حج درخواستوں کی وصولی، مقررہ بینک کل اوراتوارکو کھلے رہیں گے
کراچی(این این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر 13 بینکوں کی مقررہ شاخیں حج درخواستوں کی وصولی کیلئے کل(ہفتہ) اوراتوارکوکھلی رہیں گے۔بینک دولت پاکستان نے وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 13 نامزد بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حج 2018 کی درخواستوں کی وصولی کیلئے 20 اور 21 جنوری 2018(ہفتہ اور اتوار)کو اپنی برانچیں کھلیں رکھیں۔اسٹیٹ بینک پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، نیشنل بینک آف پاکستان، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح، زرعی ترقیاتی بینک، حبیب میٹروپولیٹن بینک، میزان بینک، دبئی اسلامک بینک، فیصل بینک اور عسکری بینک کی مقررہ شاخیں صبح 10 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی۔