الیکشن کمشن کا لودھراں میں ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں ضمنی الیکشن پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضمنی الیکشن 12 فروری کو ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے میں لودھراں سے خالی ہونے والی نشست این اے 154 پر ضمنی الیکشن 12 فروری کو ہوگا۔ پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہونگے جبکہ فوج کے افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی حاصل ہونگے۔ پاک فوج کو تعینات کرنے کیلئے مراسلہ وزارت دفاع کو ارسال کردیا گیا ۔