غیرت کے نام پر قتل کیس میں ملزم کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزائے موت کالعدم
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس قاضی محمد امین اور جناب جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے تھانہ صدر ٹیکسلا کے غیرت کے نام پر قتل کیس میں ملزم کو ٹرائلکورٹ کی جانب سے دی گئی سزائے موت کالعدم قرار دے کر اسے عمر قید میں تبدیل کردیا ملزم سجاد حسین شاہ کے وکیل راجہ غنیم عابر خان ایڈووکیٹ نے اپیل کی پیروی کی اور اپنے دلائل میں کہا کہ 19 فروری2002 ء کو ملزم نے اپنی بھتیجی کے اغواء اور اس سے شادی کے تنازعے پر فواد صابر کو قتل کردیا تھا مقتول کو 30 بور سے کی گئی فائرنگ کی آٹھ گولیاں لگیں ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا نے 15 جولائی2015 ء کو ملزم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا تھاجس کے خلاف عدالت عالیہ میں اپیل دائر کی گئی عدالت عالیہ کے ڈویژن بنچ نے دو طرفہ دلائل سننے کے بعد ملزم کی سزائے موت ختم کرکے اسے عمر قید میں تبدیل کردیا ۔