میاں بیوی سمیت تین عورتیں اور دو مرد اغواء
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد میں میاں بیوی سمیت تین عورتوں اور دو مردوں کو اغواء کرلیا گیا تھانہ کوہسار کو ستار شاہ نے بتایا کہسیدپور میں ملزمان تعبیر وغیرہ نے مدعی کی بہن سدرہ بی بی کو اغواء کرلیا ہے تھانہ رمنا کو عمیر حسین نے بتایا کہ سیکٹر جی الیون میں نامعلوم ملزمان نے مدعی کے بھائی نصیر حسین اور اس کی بیوی عمیمہ حسن کو اغواء کرلیا ہے تھانہ کھنہ کو عاشق بوٹا نے بتایا کہ نیو شکریال میں ملزمان وقاص وغیرہ نے مدعی کی بہوکائنات یوسف کو اغواء کرلیا ہے تھانہ کورال کو مبین اکبر نے بتایا کہ پنڈ ملکاں میں ملزمان محمد ضمیر وغیرہ نے مدعی کے والد منظور حسین کو اغواء کرلیا ہے ۔