چرس، شراب،اسلحہ برآمد،9ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاور ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے9ملزمان کو گرفتارکرلیا تھانہ نصیر آباد پولیس نے ماجد سے 1050گرام چرس،تھانہ صدر واہ پولیس نے زرشاد سے 1050گرام چرس،تھانہ رتہ امرال پولیس نے سعید سے10لیٹر کھلی شراب،تھانہ مورگاہ پولیس نے اقبال سے 20لیٹر کھلی شراب،تھانہ رتہ امرال پولیس نے سرتاج سے25روند ،تھانہ آراے بازار پولیس نے شاہزیب سے پستول 30بور معہ4روند،صدام سے پستول 30بور معہ5روند،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے محسن سے پستول 30بور معہ2روند،تھانہ جاتلی پولیس نے عدنان سے چھری برآمد کر کے ملزمان کے کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔