کے سی سی اے زون پانچ اے ڈویژن لیگ کا فائنل آج کھیلا جائیگا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی سٹی کر کٹ ایسوسی ایشن زون پانچ اے ڈویژن لیگ کر کٹ چیمپئن شپ کا فائنل کورنگی ا لفتح اور پاک کورنگی کے درمیان آج لانڈھی جمخانہ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاک کورنگی نے لانڈھی فرینڈز کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ لانڈھی فرینڈز نے 177 تمام وکٹوں کے نقصان پر بنائے۔ارسلان بشیر49رنز،وسیم احمد42اور شاہد علی نے 35رنز بنائے۔مختار احمد نے چار اسامہ بشارت نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاک کورنگی نے حدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اشرف علی نے ناقابلِ شکست 49رنز،محمد زوہیب44رنزمختار احمد28رنز ناٹ آؤٹ اوراسامہ علی نے 26رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد زاہد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔