چاچا رضا اللہ راجپوت انتقال کر گئے
حیدرآباد (اسپورٹس رپورٹر )حیدرآباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر چاچا رضا اللہ راجپوت رضائے سے انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ (1:30) اکبری جامع مسجد یونٹ نمبر 5میں ادا کی جائے ،مرحوم فٹبال کے بھی کھلاڑی رہے ،اورکئی سال فٹبال ایسوسی ایشن کے بھی عہدیدار رہے تھے ،مرحوم کے انتقال پر اسپورٹس پرموشن آرگنائزیشن کے چیرمین عامر کفایت ،ریحانہ بھٹی، رمیز شیخ اسرار علی چانڈیو، سندھ فزیکل ایسوسی ایشن کے صدر عقیل احمد ،یاسین شیخ ، محمد سلیم شیخ، مصباح محمود ، بشری عارف اور دیگر نے انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اور دعا کی اللہ تعائی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فر مائے آمین ۔