لاہور ایئرپورٹ پر سری لنکا جانے والے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
لاہور(سٹاف رپورٹر)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرسری لنکا جانے والے مسافر سے لاکھوں روپے قیمت کی منشیات برآمد کر لیں گئیں اے این ایف کے اہلکاروں نے مزید تفتیش کے لیے ملزم کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔سکھ بہادر نامی نیپالی شہری جو سری لنکا جانے والی پرواز 184سے کولمبوجارہا تھا پرشک گزرنے پراسے سکینگ مشین سے گزارا تواس کے جسم میں کیپسول نظرآئے جس پراسے فوری حراست میں لے کریہ کیپسول باہر نکلوا کراس میں موجود کوکین برآمد کرلی گئی۔