جنازہ گاہ کی تعمیرکیلئے گرانٹ جا ری ، آصف علی ملک کو خراج تحسین
باہتر (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سرگرم مقامی رہنماء صوبیدار (ر) ملک ریاض نے کہا ہے کہ جنازہ گاہ کی تعمیرکے لیے گرانٹ جاری کرنے پر آصف علی ملک ایڈووکیٹ کے مشکور ہیں، کروڑوں روپے کی گرانٹس سے علاقہ نلہ میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا،چندنام نہاد سیاسی مخالفین ترقیاتی کاموں کے آگے روڑے اٹکا کر اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کر نے میں مصروف ہیں ہم سب کو علاقے کی عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے ملکر کام کرنا چاہیے اُنہوں نے کہا کہ آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے صرف باہتر کی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے قدیمی قبرستان کے راستوں کی پختگی اور ہائی سکول قبرستان میں جنازہ گاہ کی تعمیر کے کام کے لیے ایک کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے ہیں اور انشاء اللہ کھٹہ کالونی اور گگھڑ میں بہت جلد سوئی گیس کی فراہمی کے لیے کام کا آغاز کر دیا جائے گا ملک محمد ریاض نے مزید کہا کہ علاقائی نمائندوں نے عوام کو لارے لپوں پر رکھا ہوا ہے ۔