میو ہسپتال شعبہ سائیکاٹری کے زیراہتمام لیڈی ایچی سن ہسپتا ل میں ورکشاپ
لاہور(نیوزرپورٹر)ـلیڈی ایچی سن ہسپتال میں مریضوں کی فلاح و بہبود اور علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور لواحقین کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے کے حوالے سے میو ہسپتال کے شعبہ سائیکاٹری کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ورکشاپ کا مقصد مریضوں، ان کے لواحقین اور ہسپتال کے ملازمین کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا اور اچھے اخلاق و برتائو کے بارے میںآگاہی فراہم کرنا تھا۔ اسسٹنٹ پروفیسر سائیکاٹری ڈاکٹر نازش عمران نے اس موقع پر شرکاء کو لیکچر ڈیلیور کیا اور مریضوں کی شفایابی میں ان کے ساتھ خوش اخلاقی اور اچھے برتائو کی اہمیت کو اجاگر کیا۔