ایک تصویر ایک کہانی……
امین پارک بند روڈ کا محمداقبال پیر غازی روڈ اچھرہ میں ڈھول بجانے کا کام کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ انکا آبائی کام ہے۔ لوگوں کے مختلف خوشی کے مواقعوں پر یہ لوگ اپنے گروپ کے ساتھ ان کے فنکشنز میں ڈھول بجا کر تقریب کو مزید خوشگوار بناتے ہیں۔ اس کی 2 بیٹیاں اور ایک گونگا بیٹا محسن علی ہے۔ ایک بیٹی سال قبل بیاہ دی تھی‘ دوسری بیٹی ابھی سکول جاتی ہے۔ بیٹے کو بھی پڑھانے کا ارادہ تھا مگر قسمت سے وہ گونگا ہے اسے پڑھانے کی حسرت دل میں ہی رہ گئی۔ اب فارغ وقت میں اسے ٹریننگ دیتا ہوں تاکہ وہ مہارت حاصل کرے اور بڑا ہوکر فن کو نکھارے۔ یہ ہوائی روزی ہے، کبھی کمائی کے اچھے دن لگ جاتے ہیں اور کبھی کئی کئی دن کام ہی نہیں ملتا۔ اس کے علاوہ ہماری شہر کے مختلف مزارات پر ڈیوٹی ہوتی ہے جو ہمیں ہر صورت وہاں جاکر انجام دینا ہوتی ہے۔ کرائے کا چھوٹا سا گھر ہے‘ مہینے بھر کے کام کے بعد بس گزارے لائق پیسے بن جاتے ہیں جس سے میں اپنے اس چھوٹے سے خاندان کے ساتھ خوشی خوشی وقت گزار رہا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے وہ جس بھی حال میں رکھے۔(فوٹو: گل نواز)