ڈائریکٹر جنرل پنجاب سپورٹس عامر جان آج ڈی جی خان میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے
ملتان (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ عامر جان جنوبی پنجاب میں سپورٹس کے ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ لینے کیلئے بہاولپور سے ملتان پہنچ گئے۔گزشتہ روز انہوں نے بہاولپور میں جاری کھیلوں کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا عامر جان آج ڈی جی خان میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے جبکہ ہفتہ کے روز ملتان میں ڈسٹرکٹ سپورٹس گراو¿نڈ ملتان جمنزیم ،ای لائبریری سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔