لڈن: گھر سے سکول جانے والا نہم کلاس کا طالب علم لاپتہ‘ اغوا کا شبہ
لڈ ن )نامہ نگار ) گھر سے سکول کے لئے نکلا نہم کلاس کا طالب علم لاپتہ ۔شبہ ہے بچے کو زیادتی کی نیت سے اغواءکر لیا گیا ہے ،تفصیل کے مطابق لڈن کے نواحی علاقہ موضع موہل کے مختار احمد رجانہ کا بیٹا محمد سلمان رجانہ جو کہ گورنمنٹ ہائر سیکینڈری سکول لڈن میں نہم کلاس کا طالب علم ہے،جو کہ صبح سویرے سکول کے لیے گھر سے نکلا‘ لا پتہ ہو گیا ہے ، واضح رہے کہ محمد سلمان دو بھائی ہیں جبکہ ان کا والد 2007میں فوت ہو گیا تھا ،جس پر محمد سلمان کے چچا محمد اسلم رجانہ کی مدعیت میں تھانہ لڈن پولیس نے زیر دفعہ 365ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر فضل حسین ،ایس ایچ او لڈن صادق حسین بلوچ پولیس کی نفری کے ساتھ لاپتہ ہونے والے بچے کے گھر موضع موہل میں پہنچ گئے اس کے چچا محمد اسلم رجانہ سے معلومات لیں اور ان کو یقین دلایا کہ بچے کو جلدٹریس کر لیا جائے گا۔جبکہ چچا محمد اسلم رجانہ کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ بچے کو زیادتی کی نیت سے اغواءکیا گیا ہے ۔
اغوا