اسلام آباد میں طالبان اور افغان نمائندے کے درمیان امن مذاکرات کسی منطقی انجام تک پہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے
کابل‘واشنگٹن ‘اسلام آباد‘ماسکو (آئی این پی)اسلام آباد میں طالبان اور افغان نمائندے کے درمیان امن مذاکرات کسی منطقی انجام تک پہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے‘ مذاکرات کے نئے دور کے آغاز پر بھی طالبان کا وہی موقف رہا جو ماضی میں تھا اس لیے اجلاس نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا، افغان طالبان نے قطر آفس میں امریکا کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا لیکن افغان حکومت سے مذاکرات کی حمایت نہیں کی، دوسری جانب برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے اسلام آباد میں ہونے والے اس غیر معمولی اجلاس کی منظوری دی تھی۔ حکومت نے افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کی پیشکش کر دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیے میں اس بارے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے۔
بے نتیجہ