لاہور ہائیکورٹ نے منہ بولی بیٹی حقیقی ماں باپ کے حوالے کر دی،بچی کی جدائی پر منہ بولی ماں نے رو رو کر برا حال کر لیا،تفصیلات بتا رہے ہیں لاہور سے وقت نیوز کے نمائندے عبدالرحمن اپنی اس رپورٹ میں
اولاد کی کمی سے مجبور رضیہ عرفان نے اپنی سگی بہن سلطانہ کنول کیپیدا ہونے والی چھ دن کی بیٹی آمنہ کو گود لے لیا۔رضیہ عرفان اور اسکے خاوند نے آمنہ کو تین سال تک ماں باپ بن کر پالا۔پھر ایک دن دونوں خاندانوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا بات تھانے تک جا پہنچی اورآمنہ کے حقیقی باپ اسرار حسین نے اپنی بیٹی کی واپسی کا مطالبہ کر دیا