پاکستان سپرلیگ کے کامیاب انعقاد کے لئیے پی سی بی نے قومی کرکٹرزکوہنگامی طورپرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کرلیا.
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پریمئیرلیگ کے لئے این او سی جاری نہ کرنے اورچھبیس مارچ سے پاکستان میں شیڈول ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیس قومی کرکٹرزکوہنگامی بنیادوں پرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی چوہدری ذکا اشرف بی پی ایل کے لئیے این او سی جاری نہ کرنے کے حوالے سے قومی کرکٹرزکو نہ صرف اعتماد میں لیں گے، ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کےنقصان کے ازالے کے لئے اہم اعلان بھی کیاجا سکتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سپر لیگ کے مینجنگ ڈائریکٹرسلمان سروربٹ سینئیرقومی کرکٹرزکو ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے اہم ٹاسک دیں گے۔ سلمان سرور کھلاڑیوں کی سپرلیگ میں شرکت کے لئے کنٹریکٹ کو بھی حتمی شکل دیں گے۔