دھند میں کمی پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ اور موٹروے کھول دی گئی.
لاہوراورگرد ونواح میں دوروز بارش کا سلسلہ جاری رہا اوررات میں گہری دھند پھیل گئی۔حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ بند کرکے تمام قومی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اس کے ساتھ پنڈی بھٹیاں انٹرچینج تک موٹر وے بھی بند کردیا گیا تھا۔ لیکن صبح ہوتے ہی دُھند چھٹنا شروع ہو گئی اور حدِ نگاہ بہتر ہونے پر ائیرپورٹ اور موٹروے کو کھول دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند کا سلسلہ مزید دو روز جاری رہے گا۔