جھنگ میں کپڑے کی فیکٹری ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے.
عینی شاہدین کے مطابق تھانہ سٹی کے علا قہ بستی گوگے والی میں صبح کےوقت دو ڈاکوکپڑے کی فیکٹری میں داخل ہوئےتو ڈیوٹی پرموجود گارڈ رمضان اور جاوید نے مزاحمت کی ،،جس پر ڈاکوﺅ ں نے فائرنگ کر دی جس سے رمضان موقع پردم توڑ گیا جبکہ جاوید اسپتال لےجاتےہوئےچل بسا،،پولیس نے لاشیں قبضہ میں لےکرتحقیقات شروع کردی ہیں.