لاہور (سپورٹس رپورٹر) 31 ویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں نیشنل بنک اور واپڈا کی ٹیموں نے بھی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ آخری چار لیگ میچ کھیلے گئے جن میں نیشنل بنک، واپڈا، پنجاب کلر اور آرمی کی ٹیموں نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست سے دو چار کیا۔ واپڈا نے پنجاب وائٹ ،آرمی نے ریلوے، چوتھے اور آخری لیگ میچ میں پنجاب کلر نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم کو دو صفر سے ہرا دیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024