خیبر پختونخوا کے سینیئر وزیربشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کامیاب آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کی کمرتوڑدی، صوبے میں ستر فیصد حالات کنٹرول میں ہیں
لوئردیرمیں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بشیراحمد بلور نے کہا کہ مذہبی جماعتیں خودکش دھماکوں کی ذمہ داری بلیک واٹر پرڈال دیتے ہیں جبکہ تحریک طالبان اگلے ہی روز دھماکے میں ملوث ہونے کا اقرارکرلیتی ہے، ہمیں حقائق سے آنکھیں نہیں چرانا چاہییں۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ان کا مقابلہ عوام کے ساتھ مل کرکریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے اپنی حکمت عملی بدلی ہے ہم بھی اپنی حکمت عملی تبدیل کریں گے۔ بشیر احمد بلور نے واضح کیا صوبائی اسمبلی نے قانون تحفظ ناموس رسالت کے حق میں قرارداد منظورکررکھی ہے، اس لئے تئیس فروری کو مذہبی جماعتوں کے احتجاج کا کوئی جوازباقی نہیں رہتا۔