کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے 7 مسافروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بس روک کر اس میں سے مسافروں کو باہر نکالا اور قریبی پہاڑی پر لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ بس کوئٹہ سے فیصل آباد آ رہی تھی۔ قتل کرنے سے پہلے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے۔ نعشوں کو رکنی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔