اسرائیل عارضی جنگی بندی کا خاتمہ چاہتے‘ عالم اسلام متحد ہو:لیاقت بلوچ 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں عالمی فلسطین کانفرنس کے مندوبین سے ملاقات میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی کے خاتمہ کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔شیطانی منصوبہ کے سدِباب کیلئے عالم اسلام کو اب تو متحد ہوجانا چاہیے۔ عالمِ اسلام کو فلسطین و جموں و کشمیر کے لیے بیک وقت طاقت ور حکمتِ عملی بنانا ہوگی وگرنہ ہر مسلم ملک ایک ایک کرکے عالمی استعماری ظلم کا شکار ہوگا۔ اسلام آباد بین الاقوامی فلسطین کانفرنس نے اسلامی تحریکوں کا مضبوط مؤقف پیش کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں پاکستان بزنس فورم کے صدر کاشف چوہدری، جماعتِ اسلامی اسلام آباد کے امیر انجینئر نصراللہ رندھاوا اور اعلان گروپ کے سعید کھوکھر سے ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن

بجٹ بھی اِک گورکھ دھندہ ہے

اندر کی باتشہباز اکمل جندرانصحافت میں رپورٹنگ کے شعبے سے کتنے ہی برس وابستہ رہنے کے بعد بھی کامرس کے شعبے سے نابلد رہا- کامرس ...