ایم این اے ملک رشید احمد خاں کی کمشنر لاہور ڈویژن سے ملاقات

Feb 19, 2025

بھوئے آصل (نامہ نگار) ایم این اے ملک رشید احمد خاں کی کمشنر لاہور ڈویژن سے اہم ملاقات، ایم سی کوٹ رادھاکشن کی دکانوں کی نیلامی میں 1000 فیصد اضافہ کے خلاف تاجر برادری کے تحفظات کا اعادہ کیا۔ ایم این اے ملک رشید احمد خاں نے ایم این اے رانامحمد خاں، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ہمراہ کمشنر لاہور ڈویژن کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی ۔ انہوں نے اس موقع پر تاجر برادری کوٹ رادھاکشن کے تاجر کنونشن کا حوالہ دیا۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی کوٹ رادھاکشن کی دکانوں کی نیلامی میں 1000 فیصد اضافے کے خلاف تاجروں کی موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاجروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے ۔ ہم اپنے ضلع میں ایسے کسی بھی اقدام کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں اور اپنی تاجر برادری کے معاشی قتل کے خلاف ہیں ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم اپنی تاجربرادری کے ساتھ کسی قسم کی دھونس دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔

مزیدخبریں