ترکی میں سفاک شوہر نے درندگی کی تمام حدیں پار کردیں، حاملہ بیوی کو سیروتفریح کے بہانے پہاڑ کی چوٹی پر لےجا کر سیلفیاں بنائیں اور پھر دھکا دے دیا، یہ لرزہ خیز واقعہ ترک شہر مگلا میں پیش آیا جہاں ہیکن نامی لالچی شوہر نے لائف انشورنس کی رقم ہتھیانے کے لیے مبینہ طور پر بیوی کو پہاڑ سے دھکیل کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ترک مےڈےا کے مطابق پراسیکیوٹرز نےدل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں،ترکی کے پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ قتل کا یہ واقعہ جون سال 2018میں پیش آیا تھا، ابتدائی طور پر شوہر نے اسے ایک حادثہ قرار دیا تھا لیکن تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ طور پر لائف انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے بیوی کو پہاڑ کی چھوٹی سے گرا کر مارا ہے،پراسیکیوشن کے مطابق شوہر نے اس شرمناک اقدام سے قبل تین گھنٹے پہاڑ پر انتظار بھی کیا تاکہ اطراف سے لوگ چلے جائیں بعد ازاں اس نے موقع دیکھ کر بیوی کو نیچے پھینک دیا،سمرا نامی بیوی موت کے وقت 7ماہ کی حاملہ تھیں لیکن سفاک شوہر کو زرا بھی رحم نہ آیا، پہاڑ سے نیچے گرنے سے خاتون سمیت کوکھ میں موجود بچہ بھی انتقال کرگیا تھا،ظالم شوہر جب انشورنس کی رقم لینے متعلقہ ادارے پہنچا تو انتظامیہ نے پیسے دینے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ابھی واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، بعد میں شک کی بنیاد پر ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آئی اور حقیقت بے نقاب ہوگئی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38