سینٹ کا کل(ہفتہ کو) قومی اسمبلی کے ہال میں تعزیتی اجلاس ہوگا۔مسلم لیگ(ن) کے مرحوم سینیٹر مشاہد اﷲ خان کی خدمات کے حوالے سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوگا۔ ایوان بالا کے ہال اور گیلیریوں میں ضروری تزئین و آرائش اور مرمتی کاموں کے پیش نظر قومی اسمبلی کے ہال میں اجلاس منعقد کرنے کی اجازت لی گئی ہے۔سینٹ کا یہ سیشن اپوزیشن کی ریکوزیشن پر ہوگا۔آج مشاہد اﷲ خان کے انتقال کے سوگ میں بغیر کسی کارروائی کے ا جلاس ملتوی کر دیا جائے گا ،کارروائی تعزیتی کلمات،قرارداد کی منظوری تک محدود رہے گی اور یہ سیشن قومی اسمبلی کے ہال میں ہوگا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024