
سعودی عرب کی قومی سائنسی کمیٹی برائے متعدی امراض نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کووِڈ19کے مرض میں مبتلا رہنے والے مریضوں کے لیے ویکسین کی صرف ایک خوراک کافی ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارتِ صحت نے کہاکہ ایسے افراد کو صحت یاب ہونے کے چھ ماہ کے بعد کووِڈ19کی ویکسین کا صرف ایک ٹیکا لگایا جائے گا کیونکہ اس عرصے کے دوران میں ان کی قوتِ مدافعت مضبوط ہوچکی ہوگی۔سعودی وزارت صحت نے مملکت بھر میں کروناوائرس کی ویکسین لگانے کی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کیا ہے۔اس نے کہا ہے کہ جولوگ ویکسین لگوانا چاہتے ہیں، وہ صحتی ایپ کے ذریعے اپنے ناموں کا اندراج کراسکتے ہیں۔