Waqt News
Friday | March 05, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • پیر والے دن ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے: تحقیق
  • چین کی سائنو ویک نوول کرونا وائرس ویکسین کو تیونس میں مارکیٹنگ کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل 2021ء کے ملتوی ہونے والے بقیہ میچز مئی میں کرانے پر غور
  • ہفتہ کا دن ضمیر اور ووٹ فروشوں کی سبکی کا دن ہے۔ سبطین خان
  • شیر کے بچے سِمبا کی سنگاپور کے چڑیاگھر میں شروعات

جمعۃ المبارک‘  6 رجب المرجب  1442ھ‘  19؍ فروری 2021ء 

Feb 19, 2021 7:07 AM, February 19, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
جمعۃ المبارک‘  6 رجب المرجب  1442ھ‘  19؍ فروری 2021ء 

خواتین پروفیشنل ڈگری لے کر گھر نہ بیٹھیں چھوٹے لیول پر ہی کام کریں۔ زارا نعیم 

بات تو فخر پاکستان زارا نعیم نے درست کی ہے۔ یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ہماری لڑکیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ پروفیشنل ڈگریاں لیتی ہیں۔ میرٹ کے بل بوتے پر تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتی ہیں۔ مگر ہوتا کیا ہے ، شادی کے بعد ان میں سے اکثر 70 فیصد لڑکیاں یہ سب کچھ بھول کر ہائوس وائف بن جاتی ہیں۔ کئی ڈاکٹر ی اورانجینئرنگ ، قانون اور دیگر مضامین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیاں گھریلو ذمہ داریاں سنبھالتی ہیں۔ یوں ان کی ڈگریاں بے کار بے معنیٰ ہو جاتی ہیں۔ حالانکہ وہ ہزاروں لڑکوں کے مقابلے میں اعلیٰ نمبر لے کر تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل کرتی ہیں۔ اگر یہی کچھ کرنا ہوتا ہے تو بہتر ہے وہ اعلیٰ سطح پر لڑکوں کی حق تلفی نہ کریں تاکہ ان کے آگے بڑھنے کی راہ ہموار ہو اور وہ تعلیم کے بعد اس سے فائدہ بھی اُٹھائیں۔ اس وقت حکومت کی طرف سے بھی خواتین کو زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھنے کے لیے مالی امداد دی جا رہی ہے۔ انہیں تکنیکی و فنی سہولتوں کی فراہمی کے بے شمار منصوبے بھی کام کر رہے ہیں۔ زارا نعیم بھی مشورہ دے رہی ہیں۔ اس لیے صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ ہی نہیں ہر تعلیم یافتہ ہنرمند خاتون شادی کے بعد بھی کوئی چھوٹا موٹا کام کاروبار ضرور کرے اس سے ان کی صلاحیتیں بھی سامنے آئیں گی اور ان کی معاشی حالت میں بھی بہتری آئے گی۔ حکومتی سرپرستی نے یہ کام اور آسان کر دیا ہے۔ ہزاروں خواتین اس سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ 

واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی

٭٭٭٭٭

پرائمری سکول تک بچوں کو فیل کرنے پر پابندی ، نئی پالیسی آ گئی 

اب ایسا ہو جائے تو بڑا اچھا ہو گا۔ ملک بھر میں لاکھوں بچے جو پرائمری سیکشن میں فیل ہوتے ہیں پھر اس کے بعد ان کے گھر والے دلبرداشتہ ہو کر ان کو سکول سے اٹھا کر کسی موٹر مکینک ، درزی ، ہوٹل یا کسی دکان پر ملازم کرا دیتے ہیں یوں وہ تعلیم سے فارغ ہو جاتے ہیں۔ اس طرح اب کم از کم پرائمری سیکشن  یعنی اول تا پنجم کے بچے سکون سے فیل اور پاس کے خوف سے آزاد ہو کر اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں گے۔ 

دنیا میں دیکھ لیں بہترین تعلیمی نظام چل رہا ہے۔ جہاں فیل یا پاس سے ہٹ کر ہر بچے کو اس کی ذہنی استداد کے مطابق اس کے پسندیدہ شعبہ میں تعلیم دی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہاں تعلیمی استعداد بھی بہتر ہوتی ہے اور بچے دل لگا کر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اس کے برعکس ہمارے معصوم طلبہ کو اردو ، انگریزی ، عربی سمیت حساب ، تاریخ ، جنرل نالج اور بہت کچھ 5 سال کی عمر سے ہی ازبر کرانے کی مشق کرائی جاتی ہے۔ ان کے چھوٹے سے معصوم دماغ میں ہر طرح کی معلومات زبردستی بھر کر ان 6 یا 7 سال کے بچوں کو ارسطو اور افلاطون بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ گھبرا جاتے ہیں اور تعلیم کے نام سے چڑنے لگتے ہیں۔ اکثر سکول اولین دور میں چھوڑ جاتے ہیں ۔ گزشتہ روز ہی کی ایک خبر ہے کہ 30 لاکھ بچے صرف پنجاب میں سکول چھوڑ گئے ہیں۔ فیل ہونے کا خوف ، مار پیٹ کا ڈر بچوں کو اچھا طالب علم بنانے کی بجائے تعلیم سے باغی کر رہا ہے۔ 

ملک میں اصل تبدیلی کا وقت آگیا‘ رہنما پیپلز پارٹی اسکاٹ لینڈ

٭٭٭٭٭

 خیبر پی کے کا وزیر قانون میٹرک پاس۔ اچھی انگریزی بولنے پر وزیر بنایا۔ شوکت یوسفزئی 

یہ تو کمال کی بات ہے۔ ایسا کمال تو شاید بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال نے بھی نہیں دکھایا ہو گا جو خیبر پی کے کی حکومت نے دکھایا ہے۔ اندازہ کریں ، وزارت قانون ایک ایسے شخص کے سپرد کی ہے جس کی اپنی تعلیم میٹرک ہے۔ پہلے بھی وہی وزیر قانون تھے شور مچنے پر انہیں بلدیات کا وزیر بنایا گیا تھا۔ موصوف میں واحد خوبی یہ ہے کہ وہ فرفر انگریزی بولتے ہیں۔ اس لئے انہیں دوبارہ وزیر قانون بنایا گیا ہے۔ اگر ایسا ہے تو بے شمار عام تعلیم یافتہ فرفر انگریزی بولتے ہیں انہیں بھی اچھی اچھی ملازمتیں عطا کی جائیں۔ اعلیٰ سیٹوں پر تعینات کیا جائے۔ کیا انگریزی بولنے والا قانون جانتاہے، قانون کی لغت سے بھی واقف ہوتا ہے۔  ہو سکتا ہے تبدیلی کا دعویٰ سچ ثابت کرنے کے لیے خیبر پی کے کی حکومت نے یہ کام کیا ہو۔ اگر ایسا ہے تو پھر واقعی کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ کوئی سوال کرے۔ ویسے بھی بلاوجہ دل جلانے سے کیا ہو گا۔ اپنی ہی صحت خراب ہو گی۔ اس وقت  ان کے پاس دو محکمے ہیں بلدیات اور قانون کے اس پر اگر ان کی حکومت کے ایم پی ایز وزیر اور مشیر کچھ نہیں کہہ رہے تو کسی کو کیا پڑی کہ وہ اس پر اعتراض کرے۔ اس لیے اکبر ایوب کو دوہری وزارتیںمبارک ہوں۔اب ایک بار پھر قانون ان کے گھر کی لونڈی بن گیا ہے۔ 

چین نے کرونا کے علاج کیلئے 3 روایتی چینی ادویات کی منظوری دیدی

٭٭٭٭٭

مصر میں 3 ہزار سالہ پرانے دنیا کے قدیم ترین شراب خانے کے آثار برآمد 

ہمارے شاعر ، ادیب  اس انگور کی بیٹی سے رغبت رکھتے ہیں۔ ہمارے ہاں اس کی خرید و فروخت پر پابندی ہے ورنہ اگر کھلے عام پہلے کی طرح اس کی اجازت مل جائے تو پتہ چلے گا کہ کیا شاعر کیا ادیب۔ کیا امیر کیا غریب کیا میخوار کیا زاہد ، نجانے اور کتنے پارسا اس ارغوانی رنگ کے اسیر نکلیں۔ کون کون کھلے عام اورکتنے ہی چھپ چھپ کر اس مستی سے بھری بوتل کے کو تھامے نظر آئیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے بقول شاعر …؎

کل رات میکدے میں عجب حادثہ ہوا 

 محکمہ وائلڈ لائف میں سٹاف اور گاڑیوں کی کمی،انتظامی امور متاثر

زاہد شراب پی گیا میرے حساب میں 

والا معاملہ جگہ جگہ دیکھنے کو ملے۔ ہماری اشرافیہ تو آج تک اپنی نجی تقریبات میں اسی خوش رنگ مشروب سے حاضرین محفل کا دل بہاتی ہے۔ اسے ہمارے مذہب میں ام الخبائث قرار دیا گیا ہے۔ مگر دنیا میں اس کے چاہنے والے خبیثوں کی کمی نہیں۔ ایک شاعر نے تو  اسکے حق میںیہاں تک کہہ دیا تھا …؎

نشہ شراب میں ہوتا تو ناچتی بوتل 

میکدے جھومتے‘ پیمانوں میں ہوتی ہلچل 

مگر یہ ایک حقیقت ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا کہ دور قدیم سے یہ مردار دنیا کے شرفا میں اسی طرح عام تھی جس طرح رذیل لوگوں میں۔ یہ تین ہزار سال سے پرانا شراب خانہ گواہی دے رہا ہے کہ فتنہ و فساد کی جڑ یہ سیال مادہ ہزاروں برس سے انسانوں کا خانہ خراب کرتا آ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام میں اس کو حرام قراردیا گیا ہے، مگر ہر جگہ سود کے ساتھ اس کا بھی چلن عام ہے۔ 

حکومت‘ اپوزیشن ایک ہی سکے کے د و رخ‘ اقتدار کے پجاری ہیں
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • پرویز رشید سینٹ سے باہر 

    Feb 24, 2021
  • سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

    Mar 04, 2021
متعلقہ خبریں
  • 27 فروری کے موقع پروزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا خصوصی پیغام

    Feb 27, 2021 | 13:48
  • نیویارک: ریاستی اسمبلی میں 5 فروری کو کشمیر ڈے قرار دینے کی ...

    Feb 06, 2021 | 09:48
  • احتساب عدالت نے پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس ...

    Jan 14, 2021 | 17:49
  • 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر رہے ہیں، شیخ رشید

    Dec 30, 2020 | 15:45
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پیر والے دن ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے: تحقیق

    Mar 05, 2021 | 18:15
  • چین کی سائنو ویک نوول کرونا وائرس ویکسین کو تیونس میں ...

    Mar 05, 2021 | 18:03
  • پی ایس ایل 2021ء کے ملتوی ہونے والے بقیہ میچز مئی میں کرانے پر ...

    Mar 05, 2021 | 17:53
  • ہفتہ کا دن ضمیر اور ووٹ فروشوں کی سبکی کا دن ہے۔ سبطین خان

    Mar 05, 2021 | 17:49
  • شیر کے بچے سِمبا کی سنگاپور کے چڑیاگھر میں شروعات

    Mar 05, 2021 | 17:48
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • اپوزیشن کی تنقید،قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

    Mar 05, 2021
  • سیدنا نبی رحمت حضرت محمد  صلی اللہ علیہ وآلہ ...

    Mar 05, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  •  آصف زرداری کو سلام!!!!!

    Mar 04, 2021
  • سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

    Mar 04, 2021
  • 1

    جمہوریت کی بقاء و مضبوطی کیلئے تحمل و برداشت کے فروغ کی ضرورت

  • 2

    اقلیتوں کیخلاف بھارتی مظالم  عالمی تنظیموں کا نوٹس 

  • 3

    آرمی چیف کی قطری فوج  کے سربراہ سے ملاقات

  • 4

    پاکستان چین لازوال دوستی کے 70 سال پورے ہونے پر دفاتر خارجہ میں مشترکہ جشن

  • 5

    آرمی چیف کا امن و ترقی کیلئے  متحد رہنے کی ضرورت پر زور 

  • 1

    جمعۃ المبارک 20رجب المرجب  1442ھ‘  5؍مارچ 2021ء 

  • 2

    جمعرات‘  19 رجب المرجب  1442ھ‘  4؍مارچ 2021ء 

  • 3

    بدھ18 رجب المرجب  1442ھ‘  3؍مارچ 2021ء 

  • 4

    منگل17 رجب المرجب  1442ھ‘  2؍مارچ 2021ء 

  • 5

    پیر16 رجب المرجب  1442ھ‘  یکم؍مارچ 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • سینٹ انتخابات کے اسباق

    Mar 05, 2021
  • ’’قائداعظمؒ  کاپاکستان ؔاور گیلانی، یوسفِ ...

    Mar 05, 2021
  • انمول لوگ

    Mar 05, 2021
  • اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ

    Mar 05, 2021
  • ’’ صر ف کارکردگی جواب ہونا چاہیے ‘ ‘ 

    Mar 05, 2021
  • بھارت دہشت گردوں کی ماں!

    Mar 05, 2021
  • ’’عورت مارچ میں عورت کو تحفظ و عزت چاہیے!!! ‘‘

    Mar 05, 2021
  • یہ سیاست کا کھیل ہے

    Mar 05, 2021
  • اشد ضرورت برائے وزارت تماشہ

    Mar 05, 2021
  • وہی منزلیں ،وہی راستے 

    Mar 05, 2021
  • 1

    اللہ کاگھر دیکھنے کی آرزو ہے 

  • 2

      الاٹیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا مطالبہ

  • 3

    نظامِ زر کر دو دفن

  • 4

    انٹرنیشل مانیٹرینگ فنڈ

  • 5

    اوور ٹیکنگ کے کانٹے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    نماز کی تاکید

  • 2

    اہل تقویٰ کی علامات

  • 3

    معاف کرنے کی عادت

  • 4

    حکمت 

  • 5

    محافظ فرشتے

  • 1

    منزل

  • 2

    ہمیں 

  • 3

    یقین

  • 4

    ایمان 

  • 5

    منفرد انداز

  • 1

    خاک و خوں

  • 2

    جس 

  • 3

    حیات

  • 4

    سائنس 

  • 5

    دل آویز

منتخب
  • 1

    سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

  • 2

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 3

    گیلانی: فخر امام ٹو

  • 4

    پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

  • 5

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    اسلام آباد: نیشنل یو نیورسٹی آف ماڈرن لینگوئج(نمل)کے باہر دو طلبا گروپوں میں تصادم ...

  • 2

    اپوزیشن میں بیٹھوں یا اسمبلی سے باہر ہوجاؤں، کسی کو نہیں چھوڑوں گا،قوم کاپیسا ...

  • 3

    جتنے لوگوں کی خریدو فروخت ہوئی ہے یہ ایک شخص کے بندوں نے کی ہے اس کا نام ہے آصف ...

  • 4

    غریب عوام کی دولت لوٹ کر ان پیسوں سے سینٹ کی ایک سیٹ خرید کر اس پر جشن منانے والے ...

  • 5

    واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group