مہنگائی سے تنگ خودکشیاں کرنیوالوں کی کسی کو فکر نہیں:اختر اقبال ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ روٹی کپڑا اور مکان ووٹ کو عزت دو والے سینٹ الیکشن میں اربوں روپے کی خرید و فروخت کی تیاریوں میں بیٹھے ہے مگر بھوک و افلاس کے باعث تھرپار کر سمیت ملک کے طول و عرض میں مہنگائی سے تنگ ہونے کے باعث خودکشیاں کرنے والوں کی کوئی فکر نہیں ہے جو کہ باعث مذمت ہے انہوں نے کہا کہ نعروں و وعدوں اور تقریروں اور سوشل میڈیا پر جعلی کارکردگی دکھا کر عوام کے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے اور نہ ہی عوام کو دو وقت کی روٹی مہیا کی جا سکتی اپنے اقتدار اور مال جمع کرنے میں مبتلا راہزن نما رہنماء عوام کو تکلیف اذیت پریشانی کے سوا کچھ نہ دے سکے ہیں۔